حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، وزیراعظم
- 04, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے اور اس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
برطانوی تجارتی وفد نے لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ زبیر عیسیٰ کی سربراہی میں وفد میں معروف برطانوی تاجر شامل تھے۔بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کاروباری تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر بات چیت کی گئی جب کہ وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے وزیراعظم کی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ایس آئی ایف سی کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے تاجر برادری کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
تبصرے