قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کتنا مکمل؟

سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن

نیوز ٹوڈے :     قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا تقریباً 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ سٹیڈیم کے انکلوژرز اور مرکزی عمارت کے فرش پر کام تیز کر دیا گیا ہے جبکہ مرکزی اور دفتری عمارتوں کی منزلیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ اور ایک سووینئر شاپ بھی بنائی جائے گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا اور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پریذیڈنسی ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈرائنگ کے ذریعے پروجیکٹ کے فیچرز کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے پارکنگ ایریا کو کشادہ رکھنے، مرکزی عمارت اور ایف ڈبلیو کے بیرونی منظر کو خوبصورت بنانے کے لیے کہا۔ اور متعلقہ حکام کو مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کو مکمل کرنے کا چیلنج پورا کرنا ہے، یہ سٹیڈیم اب عالمی معیار کا ہونے جا رہا ہے، کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کے لیے سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+