مریم اورنگزیب نے لاہور کے شہریوں کو خبردار کر دیا

مریم اورنگزیب

نیوز ٹوڈے :    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خبردار کر دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہری اس وقت میتھین کو اپنے جسم میں داخل کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سموگ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں لاہور میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی انسداد سموگ مہم کے تحت کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

اس سلسلے میں گاڑیوں کی فٹنس چیک کی جا رہی ہے اور جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ان دنوں لاہور کی فضا سموگ کے باعث صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+