اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، ذاتی معالج نے ان کی طبیعت ٹھیک قرار دے دی

عمران خان

نیوز ٹوڈے :   بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز اور بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف شامل تھے۔

چار ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا ایک گھنٹے تک معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی کی طبیعت ٹھیک ہے، میڈیکل بورڈ نے پی ٹی آئی بانی کے کچھ ٹیسٹ کرانے کی سفارش کی ہے۔

ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی جائے گی۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کی ہدایت کی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+