عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سائیکل پمپ سے مریض کو آکسیجن دینے کی ویڈیو وائرل

پمپ سے مریض کو آکسیجن

نیوز ٹوڈے :   عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سائیکل پمپ سے مریض کو آکسیجن دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریض کو سائیکل پمپ سے آکسیجن دی جا رہی ہے۔تاہم ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال نے ویڈیو کو جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔

ڈپٹی کمشنر کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ضلع اسپتال میں سنٹرل آکسیجن سسٹم لگایا گیا ہے۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+