نومبر کے کون سے 2 ستارے خوش قسمت رہیں گے؟
- 04, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : نئے سال میں صرف دو ماہ باقی ہیں اور اب 2024 کا گیارہواں مہینہ یعنی نومبر شروع ہو گیا ہے جس کے لیے ماہرین نجوم نے دو ستاروں کو خوش قسمت قرار دیا ہے-ماہرین کی جانب سے ہر مہینے کے لیے کچھ مخصوص ستاروں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور علم نجوم کی روشنی میں تفصیلات دی جاتی ہیں۔دیکھتے ہیں اس ماہ کون سے دو ستارے خوش قسمت رہیں گے۔
برج ثور
ماہرین کے مطابق ثورسے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے نومبر بھر اچھا گزرنے کی امید ہے تاہم 15 نومبر سے ان کے لیے تقریباً ہر کام میں آسانی کے آثار ہیں۔
ثور کے لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے کام پر پوری توجہ مرکوز رکھیں اور ہر کام کو اچھی طرح کریں، اپنی پوری کوشش کریں اور نتیجہ کا انتظار کریں۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ ہر کام میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کریں، کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔
برج جدی
دوسرا ستارہ جو اس مہینے میں خوش قسمت رہے گا وہ جدی ہے، رومانوی زندگی سے لے کر کاروبار اور آمدنی تک، یہ مہینہ ان لوگوں کے لیے اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔ماہرین نجوم کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے لیے رکے ہوئے کام کو جلد از جلد مکمل کرنا ضروری ہے، یہ وقت اور موقع ان کے لیے سازگار ثابت ہو سکتا ہے۔
خاص خبریں
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تازہ ترین

تبصرے