بھارتی فوجی لڑاکا طیارہ آگرہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا

لڑاکا طیارہ

نیوز ٹوڈے :   بھارت کی ریاست اتر پردیش میں بھارتی فوج کا لڑاکا طیارہ "مگ 29 " گر کر تباہ ہو گیا ـ طیارے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی - "بھارتی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے لڑاکا طیارے نے ریاست پنجاب کے (آدم پورہ سے آگرہ) کیلیے اڑان بھری ، اور ہچکولے کھاتے ہوۓ آگرہ میں آبادی کے قریب ایک کھیت میں جا گرا - طیارے میں بھڑکنے والی آگ پورے کھیت میں پھیل گئی - طیارہ آگرہ میں جنگی مشقوں میں حصہ لینے کیلیے جا رہا تھا ـ طیارے کے پائلٹ نے پیرا شوٹ کی مدد سے خود کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا -

پیرا شوٹ کی مدد سے زمین پر گرنے سے پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں - بھارتی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی تک حاد ثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی البتہ تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے - بیان کے مطابق پائلٹ نے اس بات کی یقین دہانی کے بعد کہ زمین پر کسی جانی یا مالی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے ظیارے کو چھوڑ کر اپنی جان بچائی ہے -موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ سال بھر کی محنت سے تیار ہونے والی فصل جل کر راکھ ہو چکی ہے - اور اگر آگ مزید پھیلتی ہے تو اس سے کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے - کسانوں نے فصل کا معاوضہ دینے کا مطالنہ کر دیا اور کہا کہ امدادی ٹیموں کے بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے اتنا نقصان ہوا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+