بجلی صارفین ہوشیار ہو جائیں، اہم خبر آ گئی
- 05, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : K-الیکٹرک کے صارفین کو اپنے نومبر کے بل میں فی یونٹ کتنے روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین پر ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ مزید بڑھ گیا، نومبر میں کے الیکٹرک کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے۔
اکتوبر کے مقابلے اس ماہ کے ای صارفین ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 58 پیسے فی یونٹ زیادہ ادا کریں گے، نومبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں کے ای کے صارفین 3.17 روپے فی یونٹ ادا کریں گے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو شامل کرتے ہوئے، کے ای کے صارفین نومبر میں 4.91 روپے فی یونٹ ادا کریں گے۔
اکتوبر میں کے ای کے صارفین کے لیے مئی 2024 کا ایڈجسٹمنٹ بوجھ 2.59 روپے فی یونٹ تھا جبکہ ستمبر 2024 میں کراچی کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ 1 روپے فی یونٹ تھا۔کے کے صارفین نومبر میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.74 روپے فی یونٹ الگ سے ادا کریں گے، کے ای کے صارفین سے اپریل تا جون 2024 میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت چارج کیا جائے گا۔
دسمبر میں، کے ای کے صارفین جولائی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں 3.03 روپے فی یونٹ ادا کریں گے۔جبکہ نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے لیے اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ آنا باقی ہے، کے الیکٹرک نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 51 پیسے فی یونٹ اضافے کا کہا ہے۔
تبصرے