حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا

سبزیوں کی قیمت

نیوز ٹوڈے :   صرف ایک ماہ میں ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتوں میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں صرف ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں 17.74 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں سبزیوں کی قیمتوں کا اشاریہ 392 سے بڑھ کر 462 ہو گیا ہے، سبزیوں کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 38.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سبزیوں کی قیمتوں میں 67 ہزار 456 ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ بیرونی ممالک کو برآمد کیا گیا ہے۔

 ادارہ شماریات کی دستاویز میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال اکتوبر کے دوران سبزیوں کی تھوک قیمتوں کا اشاریہ 334 تھا، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ برآمدات کی بڑی تعداد ہے۔ ستمبر میں 67 ہزار 456 ٹن سبزیاں بیرونی ممالک کو برآمد کی گئیں، ستمبر میں سبزیوں کی برآمدات میں 12.58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+