آئی ایم ایف نے پاکستان کے انشورنس سیکٹر میں بہتری پر زور دیا ہے

انشورنس

نیوز ٹوڈے :    پاکستان کے انشورنس سیکٹر کو بہتر کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے مطالبے پر ایس ای سی پی نے انشورنس سے متعلق تین اہم مسودہ قوانین تیار کر لیے۔ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی نے انشورنس سے متعلق تین اہم قوانین کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے مجوزہ قوانین کے مسودے کی منظوری کے بعد قوانین پارلیمنٹ میں پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق انشورنس سیکٹر کی تنظیم نو سے ملک میں کاروبار میں آسانی ہوگی، انشورنس سیکٹر کو وزارت تجارت کے بجائے وزارت خزانہ کے ماتحت کیا جائے گا۔ ایس ای سی پی کو انشورنس ریفارمز کے ذریعے ریگولیٹ کیا جائے گا۔

مجوزہ قانون کے مطابق صارفین اپنی شکایات کے ازالے کے لیے ریگولیٹر کو درخواست دے سکیں گے، تمام سرکاری انشورنس کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔ گاڑیوں کی تھرڈ پارٹی انشورنس کا قانون بھی جلد لایا جا رہا ہے۔ تھرڈ پارٹی انشورنس قانون کے حوالے سے صوبوں سے مشاورت جاری ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+