وزیراعظم توانائی کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے
- 05, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے حوالے سے جلد خوشخبری دوں گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موسم سرما میں پیکج آرہا ہے اور توانائی کے حوالے سے اچھی خبر ہے جو جلد دے دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود بتدریج کم ہو رہی ہے، انشاء اللہ معیشت اچھے طریقے سے آگے بڑھے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا وفد سعودی عرب روانہ ہوگیا، پاکستان کا وفد آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبے پر بات چیت کرے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور محمد بن سلمان سے بات چیت کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
تبصرے