وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ نے ملاقات کی، ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی

وزیر اعظم

نیوز ٹوڈے :   وزیر اعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباسی عراقچی کی ملاقات میں وزیر اعظم نے 26 اکتوبر 2024 کو ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی۔ملاقات میں وزیراعظم نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت، توانائی اور سرحدی سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

ملاقات کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے اسرائیلی اقدامات کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی خلاف ورزی بھی قرار دیا۔
 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+