پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز ایک ہی ٹیم میں کھیلیں گے، بڑی خبر آگئی
- 06, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز 20 سال بعد ایک ٹیم میں ایک ساتھ کھیلتے نظر آئیں گے۔اطلاعات کے مطابق افریقہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تقریباً دو دہائیوں کے بعد ایفرو ایشیا کپ کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
افرو ایشیا کپ اس سے قبل دو مرتبہ 2005 اور 2007 میں کھیلا جا چکا ہے، پہلا ایڈیشن 2005 میں جنوبی افریقہ اور دوسرا ایڈیشن 2007 میں بھارت میں کھیلا گیا، تیسرا ایڈیشن 2009 میں کینیا میں شیڈول تھا جو نہیں ہو سکا۔
اگر ٹورنامنٹ دوبارہ شروع ہوا تو ایشین الیون افریقن الیون کے خلاف کھیلے گی جس سے ہندوستانی اور پاکستانی کرکٹرز کو ایشیا الیون میں ایک ہی ٹیم کے لیے کھیلنے کا موقع ملے گا۔
ماضی میں انضمام الحق، ایم ایس دھونی، محمد یوسف، شعیب اختر اور سچن ٹنڈولکر جیسے لیجنڈز ایشیا الیون کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
تبصرے