حکومت کون کون سی پوسٹیں ختم کرنے جا رہی ہے؟ بری خبر آگئی

وزارت خزانہ

نیوز ٹوڈے :   وزارت خزانہ نے ڈویژنز کو مطلع کیا کہ فیڈریشن نے رائٹ سائزنگ کے اقدامات کے تحت تمام عارضی پوسٹوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے عارضی آسامیاں ختم کرنے سے متعلق وفاقی کابینہ کا فیصلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ارسال کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، فیصلے حکومتی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کے تحت کیے گئے ہیں۔ ورکرز، ریکارڈ سارٹر، کارپینٹر، الیکٹریشن اور پلمبر کی پوسٹیں بھی ختم کر دی جائیں گی۔

ان آسامیوں پر نئی بھرتیوں پر بھی پابندی ہوگی، وفاقی اداروں میں صفائی، پلمبنگ اور ہارٹیکلچر کو آؤٹ سورس کیا جائے گا، وزارتیں، ڈویژن اور ادارے مستقبل میں ایسی بھرتیاں نہیں کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارتوں، ڈویژنوں، اداروں میں آسامیوں کو ڈائنگ پوسٹ سمجھا جائے گا، عام کامن اور نان کورس سروسز کا انتظام آؤٹ سورسنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔
 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+