فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

مولانا فضل الرحمان

نیوز ٹوڈے :     مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری اور اخوندزادہ حسین یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کی، اخوندزادہ نے کہا کہ موجودہ حکومت جعلی ہے اور عوام کی حمایت سے محروم ہے، فضل الرحمان کا مطالبہ ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کو رہا کیا جائے۔ ہم مشترکہ مزاحمت کی طرف بڑھیں گے۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پاس ہونے والی قانون سازی وعدوں کی خلاف ورزی ہے، مولانا بیرون ملک جارہے ہیں، ان کی وطن واپسی پر اپوزیشن سے مشاورت کی گئی۔ تحریک انصاف کے بانی کو مسلسل جیل میں رکھنا سوالیہ نشان ہے۔
 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+