پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ بائیڈن دور کا منفی رویہ ٹرمپ کے آنے سے بہتر ہوگا، علی محمد خان
- 07, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کہتے ہیں کہ بائیڈن دور میں منفی رویہ ٹرمپ کے آنے سے بہتر ہوگا۔
علی محمد خان نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ امریکہ میں نئی قیادت وہ نہیں کرے گی جو بائیڈن کی حکومت میں ہو رہا تھا۔علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی کی رہائی کا معاملہ امریکا میں نہیں پاکستان میں مکمل ہوگا۔
صحافیوں سے گفتگو میں علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ سپریم کورٹ حالیہ قانون سازی سے کمزور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک کی بہتری کے لیے قانون سازی کی حمایت کی ہے۔ حکومت نے آئینی ترمیم پر اپوزیشن سے رابطہ کیوں نہیں کیا؟
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کبھی امید نہیں تھی کہ ٹرمپ کی جیت سے پی ٹی آئی کے بانی آزاد ہوجائیں گے، ان کی رہائی کے لیے ہمیشہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور پرامن احتجاج کا سہارا لیا۔
رؤف حسن کا کہنا تھا کہ امریکا میں پی ٹی آئی کے لوگوں نے بانی کی رہائی کے لیے مہم چلائی، اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے دو بار ملاقاتیں بھی ہوئیں، جس میں معاملے کو ترجیح دی گئی۔
تبصرے