آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ اب کس ادارے کے تحت ہوگا؟
- 07, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : آئی بی اے کراچی نے سندھ حکومت کی جانب سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لینے کی پیشکش پر عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد سندھ حکومت آئی بی اے سکھر پورہ ٹیسٹ کرائے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے ٹیسٹ کرانے کے لیے آئی بی اے سکھر کو 23 کروڑ 21 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ صوبے بھر میں آئندہ 6 ہفتوں میں آئی بی اے سکھر کے زیر انتظام لیا جائے گا۔سندھ کابینہ کے مطابق آئی بی اے کراچی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ نہیں کرانا چاہتا اور آئی بی اے سکھر پورا ٹیسٹ کرائے گا۔
سندھ کابینہ کے اجلاس میں ایم ڈی کیٹ کے معاملے پر کابینہ کو بتایا گیا کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 2017-18 سے لیا جا رہا ہے۔ سندھ میں یہ ٹیسٹ کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں لیا جاتا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپر لیک کا کیس سندھ ہائی کورٹ میں گیا، پیپر لیک ہونے سے نہ صرف بدنامی ہوتی ہے بلکہ بچوں کا مستقبل بھی تباہ ہوتا ہے، ایم ڈی کیٹ سمیت تمام ٹیسٹوں میں شفافیت ہونی چاہیے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ آئی بی اے کراچی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ نہیں کرانا چاہتا اس لیے آئی بی اے سکھر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کرائے گا۔
تبصرے