ہمیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کا کہیں گے، خواجہ آصف
- 07, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب دوطرفہ تعلقات کی بات آئے گی تو امریکا کے ساتھ چلیں گے لیکن جہاں ضروری ہوا اختلاف کریں گے۔
خصوصی نشریات میں امریکی انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ، لبنان اور عراق میں جنگ بندی ضروری ہے اور اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہو سکتی۔خواجہ آصف نے کہا کہ نسل کشی بند ہونی چاہیے اور نئی امریکی حکومت کو جنگ بندی کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، اقوام متحدہ سمیت کسی بھی فورم پر جنگ بندی کا خیرمقدم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کا کہیں گے، کوئی ایک شخص کی خاطر ان کے تعلقات خراب نہیں کرے گا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ امریکہ میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، وہاں پاکستان سے زیادہ مضبوط اسٹیبلشمنٹ ہے۔
تبصرے