احتجاج پر بیٹھے سرکاری اساتذہ کو بڑا دھچکا

اساتذہ

نیوز ٹوڈے :  خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیوٹی چھوڑ کر احتجاج میں حصہ لینے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پرائمری اسکول کے اساتذہ سراپا احتجاج ہیں اور مظاہرین اور حکومت کے درمیان معاملات تاحال حل نہیں ہوسکے۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ سکولوں کو بند کرنا حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

دوسری جانب اساتذہ نے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معطلی سے ڈرنے والے نہیں، اپنے مطالبات کے لیے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور دیتے رہیں گے۔ احتجاج کرنے والے اساتذہ نے کہا ہے کہ صوبائی صدر اور کابینہ کی ہدایات پر عمل کریں گے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے پرائمری اسکول آج دوسرے روز بھی بند رہے، اساتذہ اپ گریڈیشن کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔ صوبے کے سینکڑوں مرد و خواتین اساتذہ نے پشاور کے جناح پارک کے سامنے دھرنا دیا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+