نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ کھیلیں گے یا نہیں؟

بولر نسیم شاہ

نیوز ٹوڈے :  قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔

نسیم شاہ پہلے ون ڈے میں اپنے 8ویں اوور میں درد کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے وہ اوور مکمل نہ کر سکے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق نسیم شاہ اب فٹ ہیں اور درد سے نجات پا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ نے بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور بولنگ بھی کی، اس دوران انہیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا، وہ دوسرے ون ڈے میں ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ تین  روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا اور آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+