طلباء کے لیے مفت الیکٹرک بائک، بڑا اعلان

مفت الیکٹرک بائک

نیوز ٹوڈے :   وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے 100 طلباء کو مفت الیکٹرک بائیک دینے کا اعلان کیا ہے۔انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے آج الیکٹرک بائک کے مختلف ماڈلز کی ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں رانا تنویر حسین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان تھری وہیلر ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں آ گیا ہے، الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پاکستان میں دو کمپنیوں کو الیکٹرک گاڑیوں کے لائسنس دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 31 کمپنیوں نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+