بیرسٹر گوہر نے چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ کر دیا

بیرسٹر گوہر

نیوز ٹوڈے :   پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم اور فیصل امین نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خواجہ شیراز کو آئینی ترمیم کے حوالے سے ان کے موقف کی وجہ سے اٹھایا گیا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ خواجہ شیراز باہر آئے تو انہیں گن پوائنٹ پر پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج ہمارا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے، ہمیں اکثر پارٹی رہنما اور بانی چیئرمین کی صورتحال کے بارے میں پریس کانفرنس کرنی پڑتی ہے، آج کی پریس کانفرنس خواجہ شیراز کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔ ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، انہیں اندر لایا گیا، ان کے گھر والے کہہ رہے ہیں کہ انہیں اسلام آباد لایا گیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، انتظار پنجوٹھہ کو بھی اٹھایا گیا ہے، اس کے ساتھ جو ہوا ہم اس کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں، آئینی ترمیم کے حوالے سے خواجہ شیراز کے موقف کی وجہ ہے۔ انہیں اٹھا لیا گیا، ملتان میں ان کا گھر گرا دیا گیا، یہ فسطائیت اور لاقانونیت ہے، خواجہ شیراز کا ایک ماہ سے پیچھا کیا جا رہا تھا، انہیں آئینی ترامیم کے لیے آخری حد تک مجبور کیا گیا، اس سے پہلے ایم این حاجی امتیاز کے ساتھ بھی ایسا کیا گیا۔

ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، جب اسماعیل ہانیہ کو شہید کیا گیا تو ہم اسمبلی فلور پر وزیراعظم کے ساتھ تھے، ہم نے وزیراعظم کو پارلیمنٹیرینز کے تحفظ سے متعلق آگاہ بھی کیا، اس کے لیے کمیٹی بھی بنائی گئی، 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+