اسلام آباد: سابق افسر سلیم خان کو سپریم کورٹ کا نیا رجسٹرار مقرر کر دیا گیا
- 07, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے سابق افسر سلیم خان کو سپریم کورٹ کا نیا رجسٹرار مقرر کر دیا گیا۔ججز کمیٹی نے سلیم خان کی بطور رجسٹرار سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دے دی۔
نئے رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی تقرری 7 نومبر 2024 سے ہو گی۔نئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو 3 سال کے لیے کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔
تبصرے