پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کی
- 12, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے پاکستان نے سلامتی کونسل میں منصفانہ اور جوابدہ اصلاحات کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا موثر جواب دینے میں ناکام رہی ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مستقل ارکان کا فیصلہ کن اقدام پر اتفاق نہیں ہے۔
جنرل اسمبلی میں مساوی نمائندگی اور سلامتی کونسل کی رکنیت میں اضافے کے عنوان سے ہونے والی بحث میں منیرکرم نے کہا کہ نئے مستقل ارکان کے اضافے سے سلامتی کونسل میں فالج مزید گہرا ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئے مستقل ارکان کا اضافہ مسئلہ کا حل نہیں بلکہ مسئلہ کا حصہ ہے۔ مستقل رکنیت اقوام متحدہ کے قیام کے بعد سے ایک متنازعہ مسئلہ رہا ہے۔
تبصرے