سابق کرکٹر کا بیٹاجنس تبدیل کراکے لڑکی بن گیا

آریان

نیوز ٹوڈے :   سابق بھارتی کرکٹر سنجے بنگر کے بیٹے 23 سالہ آریان نے اپنی جنس تبدیل کرنے کے بعد اپنی شناخت عنایہ کے نام سے ظاہر کی ہے۔سنجے بنگر کے بیٹے آرین نے 11 ماہ کے طویل سفر کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو بیان کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ وہ پروفیشنل کرکٹر بننے کی کوشش میں ناکام رہی ہیں اور میدان میں روزانہ کی جدوجہد نے ان پر بہت دباؤ ڈالا۔ تاہم، انہوں نے کرکٹ کے علاوہ ایک نئی زندگی میں اپنی شناخت حاصل کی اور خود کو ایک نئے انداز میں پایا۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے علاوہ ایک اور زندگی ہے، جہاں میں نے خود کو دریافت کیا۔ راستے میں بہت سے چیلنجز تھے، لیکن مجھے فخر ہے کہ میں اب اپنی شناخت کے ساتھ کھڑا ہوں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+