سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نصاب میں بطور مضمون شامل کرنے کی قرارداد منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی

نیوز ٹوڈے :   خیبرپختونخوا اسمبلی نے نصاب میں سیرت رسولؐ کو بطور مضمون شامل کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرمین ادریس خٹک کی زیر صدارت ہوا۔ حکومتی رکن عبدالسلام نے سیرت نبوی کو نصاب میں بطور مضمون شامل کرنے کی قرارداد پیش کی۔

قرار داد کے مطابق سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مضمون نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روشناس کرایا جا سکے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پڑھائی جائے۔خیبرپختونخوا اسمبلی نے نصاب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بطور مضمون شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+