لاہور کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما کے آغاز سے ہی گیس پریشر میں مزید کمی

گیس پریشر

نیوز ٹوڈے :   موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر میں مزید کمی آگئی جس کے باعث گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور کے علاقوں گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ، اندرون شہر، مسلم ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، گرین ٹاؤن اور صحافی کالونی کے صارفین گیس کی قلت کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عامر طفیل کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کی طلب تین گنا بڑھ جاتی ہے، کھانے کے اوقات میں گیس پریشر برقرار رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں مناسب مقدار میں گیس نہیں مل رہی، جن علاقوں میں گیس آرہی ہے وہاں کم پریشر کا مسئلہ ہے اور لوگ مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

صارفین کا کہنا تھا کہ گیس کی قلت کے باعث اکثر سکول جانے والے بچے ناشتہ کرنے سے محروم رہتے ہیں، گیس نہیں آتی، صرف بل آتے ہیں۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ جن علاقوں میں گیس کم چل رہی ہے وہاں سروے کرایا جائے اور نارمل پریشر پر گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+