ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ ٹیسٹ کب اور کیسے؟ اہم خبر آگئی
- 12, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : MD CAT ٹیسٹ دوبارہ لینے کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی ہے، تاہم اس بار امیدواروں کو MCQs میں 5 کے بجائے 4 جوابات دیئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں یکم دسمبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لینے کی تیاریاں جاری ہیں، آئی بی اے سکھر نے محکمہ صحت کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ یکم دسمبر کو لینے کی تجویز دی ہے۔
اس سلسلے میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سکھر نے تیاریاں شروع کر دی ہیں، پی ایم ڈی سی کے ایگزامینیشن کوآرڈینیٹر امداد کھوکھ اور محکمہ صحت کے زوہیب حسن شیخ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
MD CAT امیدواروں کو MCQs میں 5 کے بجائے 4 جوابات دینے چاہئیں۔
تبصرے