مریم نواز نے ٹماٹر اور پیاز کی کاشت بڑھانے کے لیے انقلابی اقدام کا اعلان کردیا
- 12, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹماٹر اور پیاز کی کاشت بڑھانے کے لیے 3 ارب روپے کا میکنائزڈ فارمنگ پروجیکٹ لانے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ٹماٹر اور پیاز کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، خصوصی پروگرام مکینائزڈ فارمنگ کے ذریعے پنجاب میں 3 ارب روپے کا منفرد اور پہلا منصوبہ لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پروگرام کے تحت سبزیوں کی مشینی فارمنگ کے لیے پلانٹر، پرونرز اور دیگر زرعی آلات پر 70 فیصد سبسڈی دی جائے گی، پیاز اور ٹماٹر کی ویلیو ایڈیشن کے لیے پلپنگ یونٹس، ڈرائر اور گریڈرز پر بھی 70 فیصد سبسڈی دی جائے گی، لودھراں، ملتان۔ اور وہاڑی اضلاع کو پیاز کی کاشت کے لیے منتخب کیا گیا ہے جبکہ ٹماٹر کی کاشت کے لیے خوشاب، شیخوپورہ اور مظفر گڑھ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
مشینی فارمنگ کے لیے 6 اضلاع میں 25 ایکڑ تک زمین کے مالکان کے فارمر انٹرپرائز گروپس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کسان گروپوں کے لیے فارمرز فیلڈ اسکول، پنجاب ایگریکلچر ٹرانس میں جدید زراعت اور سمارٹ فارمنگ کے طریقوں پر تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔ فارمیشن منصوبے کے آغاز پر 3 ارب روپے لاگت آئے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ کسان گروپوں کو بھی انٹرنیشنل مارکیٹ سے جوڑا جائے گا، پنجاب کے کسانوں کو خوشحال اور خوش دیکھنا میرا عزم ہے۔ پیاز عام آدمی کی شے ہے، مہنگی فروخت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گروپ اور مشینی فارمنگ سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ لاگت میں بھی کمی آئے گی، عام آدمی کی سہولت اور خوشی کے لیے ہر قدم اٹھایا جائے گا۔ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کے لیے ایک ہیلپ لائن 17000-0800 قائم کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے کسان ایگریکلچر فیس بک، ویب سائٹ یا ایگریکلچر ریفارم ایریگیشن دفاتر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
خاص خبریں
-
بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
صائم ایوب کو ضائع نہ کیا جائے، ان کا ٹیم میں ہونا ضروری ہے، شعیب ملک
-
سو سالہ بوڑھے اور 102 سالہ خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے کے بعد بھارتی نشریاتی ادارے نے آئی سی سی کو خبردار کر دیا
تازہ ترین
-
بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
صائم ایوب کو ضائع نہ کیا جائے، ان کا ٹیم میں ہونا ضروری ہے، شعیب ملک
-
سو سالہ بوڑھے اور 102 سالہ خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے کے بعد بھارتی نشریاتی ادارے نے آئی سی سی کو خبردار کر دیا
تبصرے