بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کی منظوری نہ مل سکی
- 12, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے اور اس کے لیے ٹیم کو وزارت کھیل سے این او سی مل گیا ہے تاہم حکومت نے ابھی تک اس کی منظوری نہیں دی۔ وزارت کھیل سے این او سی ملنے کے باوجود بلائنڈ کرکٹ ٹیم ابھی تک وزارت داخلہ اور خارجہ سے کلیئرنس کی منتظر ہے۔
اس حوالے سے انڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ وہ 2 ہفتوں سے حکومت کی کلیئرنس کا انتظار کر رہے ہیں، ہم حکومت کا فیصلہ تسلیم کریں گے، ہمیں صرف وضاحت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2014 میں بھارتی ٹیم دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان گئی تھی جب کہ 2023 میں پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت نہیں کی۔
واضح رہے کہ 23نومبر سے 3 دسمبر تک بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان میں شیڈول ہے۔
خاص خبریں
-
بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
صائم ایوب کو ضائع نہ کیا جائے، ان کا ٹیم میں ہونا ضروری ہے، شعیب ملک
-
سو سالہ بوڑھے اور 102 سالہ خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے کے بعد بھارتی نشریاتی ادارے نے آئی سی سی کو خبردار کر دیا
تازہ ترین

تبصرے