کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو بھی خاموش نہ رہ سکے، پاکستان کے ہاتھوں شکست پر مایوس

چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے

نیوز ٹوڈے :   کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے پاکستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست پر مایوس ہیں۔پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی۔ فتح کے ساتھ ہی سیریز بھی 1-2 سے برابر ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف شکست پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہاکلے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کا نتیجہ انتہائی مایوس کن ہے، یہ ٹیلنٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ دینے کا بہترین موقع ہے۔

نک ہاکلے کا کہنا ہے کہ جہاں ماضی میں نئے کھلاڑیوں کو موقع نہ دینے پر تنقید ہوتی رہی ہے، منصوبہ یہ تھا کہ اس فارمیٹ میں کھیلنے والے تمام کھلاڑی بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے اچھی حالت میں ہوں۔

یاد رہے کہ سابق کپتان مائیکل کلارک سمیت کئی آسٹریلوی کرکٹرز نے پاکستان کے خلاف شکست پر کرکٹ آسٹریلیا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+