پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکول بند کرنے کے احکامات جاری
- 12, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی سموگ اور فضائی آلودگی کے باعث صوبے کے تمام اضلاع میں نجی اور سرکاری سکول بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔پنجاب میں بڑھتی سموگ اور فضائی آلودگی کے باعث تمام اسکول 17 نومبر تک مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پنجاب کے 8 اضلاع لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، ڈی جی خان، سرگودھا اور ساہیوال سمیت دیگر اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ سکول بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 17 نومبر تک بند رہیں گے جب کہ نوٹیفکیشن میں سرکاری تعلیمی ادارے، ٹیوشن سینٹرز کو آن لائن سیشن پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ ہوا کے معیار کے انڈیکس میں اضافے اور فضائی آلودگی کے باعث سانس، آنکھ اور گلے کی بیماریوں میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔
خاص خبریں
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تازہ ترین

تبصرے