وفاقی وزیر داخلہ کا نئی بننے والی سڑکوں کا نام شہداء کے نام پر رکھنے کا اعلان

محسن نقوی

نیوز ٹوڈے :  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں بننے والی نئی سڑکوں کو شہداء کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت اور شفیع حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں چوہدری شجاعت نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی مذمت کی۔ .

دریں اثناء چوہدری شجاعت نے حکومت سے تمام نئی تعمیر شدہ سڑکوں کو شہداء کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا جسے وزیر داخلہ نے قبول کرتے ہوئے اسلام آباد میں بننے والی نئی سڑکوں کو شہداء کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن کی عظیم قربانیوں کا بدلہ چکایا نہیں جا سکتا۔

چوہدری شجاعت اور شفیع حسین نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر چیئرمین پی سی بی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت اور کھلاڑیوں کی کارکردگی نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+