چیمپئنز ٹرافی: بھارت پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات بتائے، پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا
- 12, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے جس میں کرکٹ بورڈ نے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی وجوہات مانگی ہیں۔آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی بورڈ انکار کی وجہ لکھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر اصرار کرتے ہوئے آئی سی سی کو حکومتی موقف سے آگاہ کیا ہے۔چند روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے زبانی طور پر آئی سی سی سے کہا تھا کہ وہ ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجے گا جس کے بعد آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ آنے سے متعلق آگاہ کیا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے مائنس انڈیا فارمولے پر غور شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو ہائبرڈ ماڈل کے انکار کے باعث جنوبی افریقہ منتقل کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔
خاص خبریں
-
بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
صائم ایوب کو ضائع نہ کیا جائے، ان کا ٹیم میں ہونا ضروری ہے، شعیب ملک
-
سو سالہ بوڑھے اور 102 سالہ خاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے کے بعد بھارتی نشریاتی ادارے نے آئی سی سی کو خبردار کر دیا
تازہ ترین

تبصرے