نواز شریف کی مودی کو کال بھارتی ٹیم کو پاکستان لا سکتی ہے؟ بھارتی صحافی کا بڑا دعویٰ

نواز شریف

نیوز ٹوڈے :    بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تاہم بھارتی صحافی نے اس کا حل بھی بتا دیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری اور مارچ میں پاکستان میں ہونا ہے لیکن بھارت نے ایک بار پھر سیاست کو کھیل میں لا کر جنٹل مینز گیم سے کھیلنا شروع کر دیا اور روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مودی سرکار نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا۔ بھارت اپنے میچ یو اے ای میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنا چاہتا ہے لیکن دوسری جانب پی سی بی بھی اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے اور ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرتے ہوئے پورے ایونٹ کے پاکستان میں انعقاد کے موقف پر ڈٹا ہوا ہے۔ بھارتی صحافی نے بلیو شرٹس کو پاکستان چیمپئنز ٹرافی کھیلنے آنے کا راستہ دکھا دیا۔

 معروف بھارتی کرکٹ صحافی ایل پی کے ساہی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی کرکٹ پسند ہے جب کہ سابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف بھی اس کھیل کے دیوانے ہیں اور دونوں رہنما دوستانہ ہیں۔  ایل پی ساہی نے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف نریندر مودی کو ٹیلی فون کریں تو یہ فون کال بھارتی کرکٹ ٹیم کے 16 سال بعد پاکستان آنے کا راستہ کھول سکتی ہے۔ یہ آخری اور بہترین آپشن ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+