تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کے حوالے سے خوشخبری

ٹیکس

نیوز ٹوڈے :   تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز تھی تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے تجویز مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے متبادل حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ اور ایف بی آر کو جدید اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے تبدیلی کے منصوبے کے تحت آج ریٹیلرز اسکیم پر مذاکرات ہوں گے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریٹیلرز اسکیم کے تحت رجسٹرڈ تاجروں کا ڈیٹا آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، جولائی سے اکتوبر تک ایف بی آر نے تاجروں سے سترہ ارب روپے وصول کرنے تھے جس میں ایف بی آر ناکام ہوگیا،  ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت پانچ سیکٹرز میں سسٹم کی تنصیب کا جائزہ لیا جائے گا اور پوائنٹ آف سیلز پر ایف بی آر کی رسید پر فیس 1000 روپے سے بڑھانے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

اس کے علاوہ نان پی او ایس ریٹیلرز کا خصوصی آڈٹ کرانے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مشن کو ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کے پلان پر ایف بی آر انفورسمنٹ آرڈیننس پر بریفنگ دی جائے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+