سرکاری گھر ختم؟ ملازمین کے لیے بری خبر
- 13, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وفاقی دارالحکومت میں سرکاری گھر ختم کرنے کی تجویز سامنے آئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سرکاری مکانات کو گرا کر اونچی عمارتیں تعمیر کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں جس سے نہ صرف سی ڈی اے کو 55 ارب روپے کی آمدن ہوگی بلکہ 77 ایکڑ اراضی بھی بچائی جاسکے گی۔
انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) نے سرکاری مکانات کو تباہ کرکے بلند و بالا عمارتیں تعمیر کرنے کے حوالے سے لکھے گئے آرٹیکل پر سی ڈی اے کو خط لکھا ہے جب کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل نے بھی اس حوالے سے ایک مضمون لکھ کر ایسی تجاویز طلب کی ہیں۔
صرف جی 61 میں 9 ایکڑ پر 6 بلند و بالا عمارتیں بنا کر 77 ایکڑ سرکاری جگہ بچائی جا سکتی ہے اور اس سے سی ڈی اے کو 55 ارب روپے کی آمدنی ہوگی جس میں بعد میں اضافہ کیا جائے گا۔
تبصرے