پاکستان پر کتنا قرضہ ہے؟ اسٹیٹ بینک
- 13, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومتی قرضوں کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے ستمبر میں قرضوں میں 792 ارب روپے کی کمی کی اور ستمبر 2024 تک حکومت کا قرضہ 69570 ارب روپے تھا۔ رواں سال حکومت کا ملکی قرضہ 803 ارب روپے کم ہو کر 47536 ارب روپے ہو گیا۔ ستمبر میں حکومت کا قرض جی ڈی پی کا تناسب 65.70 فیصد تھا، جب کہ حکومت کا جی ڈی پی کا تناسب جون 2018 کے بعد سب سے کم سطح پر ہے۔
تبصرے