شناختی کارڈ کی فیس میں اضافہ؟ چیئرمین نادرا کا بیان آگیا

شناختی کارڈ

نیوز ٹوڈے :   نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنے دفاتر کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کا عندیہ دیا ہے جب کہ چیئرمین نادرا نے کہا ہے کہ ہم نادرا کے دفاتر کو توسیع نہیں دے سکتے۔ .

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس راجہ خرم نواز کی زیر صدارت ہوا۔ چیئرمین نادرا نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نادرا کے دفاتر کو توسیع نہیں دے سکتے۔ فیس میں اضافہ کیا جائے۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ یہ وہ تحصیلیں ہیں جہاں حکومت نے اعلان کیا لیکن حد بندی نہیں کی، نادرا کا اپنا فنڈ ہے، ہم نے فیس میں تبدیلی نہیں کی، ہم نے کارڈز کی تجدید نہیں کی، جب تک کسی کا پرانا کارڈ کام کر رہا ہے وہ نیا نہیں بناتا۔ 

نادرا حکام کامزید نے بتایا کہ زیادہ تر تحصیلیں کے پی اور بلوچستان کی ہیں جہاں ہمارے دفاتر نہیں ہیں، پنجاب میں مری، تلہ کنگ اضلاع ہیں لیکن ان کی حلقہ بندیوں تک ہم تک رسائی نہیں ہوئی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+