آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے پنجاب پولیس کی کامیابیوں کی دھجیاں اڑا دیں

پنجاب پولیس

نیوز ٹوڈے :  پنجاب پولیس کا نیا کارنامہ سامنے آگیا، 171 کانسٹیبل بھرتی ہوئے لیکن ان کی تفصیلات چھپائی گئیں، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ 2023-24 نے سیٹی اڑا دی، معاملے کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ صاحب میں 171 کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق معلومات چھپانے کی وجہ سے بھرتیوں میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے، ننکانہ صاحب میں بھرتیاں بی پی ایس 07 کے حساب سے کی گئیں، کمزور انتظامی اور اندرونی کنٹرول کے باعث خرابی سامنے آئی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+