اس بار پی ٹی آئی کا احتجاج ناکام ہوا تو کیا ہوگا؟ شیر افضل مروت نے بری خبر سنا دی

شیر افضل مروت

نیوز ٹوڈے :   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اس بار اگر ہم حتمی احتجاج میں ناکام ہوئے تو 6 ماہ تک ایسا ماحول نہیں بنایا جائے گا۔

شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام کے ذہنوں میں یہ بات بٹھانا ہوگی کہ یہ آخری احتجاج ہے، اس لیے تیاری کے ساتھ آئیں کیونکہ گرفتاری سے کوئی بھی صورتحال سامنے آئے گی۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ بنگلہ دیش میں تین لاکھ شہری باہر نکلے اور حکومت کا تختہ الٹ دیا، پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہو سکتا؟ حکومت نے اپنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف ہے، جیل کے احاطے میں دفعہ 144 کا اطلاق نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت سے کسی خیر کی امید نہیں، اڈیالہ جیل کا نیا سپرنٹنڈنٹ عمران خان اور پی ٹی آئی کو مشکل میں لایا ہے۔ پہلے خوف ہوا کرتا تھا لیکن اب ڈھائی سال میں وہ خوف ختم ہو گیا ہے، اب حکومت خود ہمیں ڈرانے کی کوشش میں ڈرے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+