کے پی میں ایک حکومت علی امین اور دوسری بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں: گورنر کے پی
- 13, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اس وقت ایک حکومت بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں اور دوسری وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور۔
مردان میں امیر حیدر خان ہوتی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وہ پولیس کی قربانیوں پر یقین رکھتے ہیں لیکن اگر فوج صوبے سے نکل گئی تو امن قائم کرنا مشکل ہو جائے گا۔ وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا، صوبے میں وزراء کی تعداد مقررہ حد سے تجاوز کر گئی، کے پی حکومت کو ایک وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرنا پڑا۔
گورنر کے پی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت ایک حکومت بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں اور دوسری وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور۔
تبصرے