عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دے دی

اسلام آباد مارچ

نیوز ٹوڈے :   اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد مارچ کے لیے کمیٹی بنا دی ہے تاہم انہوں نے کمیٹی کے نام بتانے سے انکار کردیا۔ میں نام نہیں بتاؤں گا کیونکہ پھر وہ گرفتار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہو گا، پورے پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاج کیا جائے گا، مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔فیصل چوہدری کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ احتجاج کی آخری کال ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 26ویں ترمیم واپس لی جائے اور ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، بغیر ٹرائل کے گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ تحریک انصاف کی پوری قیادت احتجاج میں نکلے گی اور پوری پارٹی جانتی ہے کہ کس نے کیا کرنا ہے جب کہ احتجاج ختم کرنے کا اختیار ایک کمیٹی کے پاس ہوگا۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈا پور بھی قافلے کے ساتھ کے پی سے روانہ ہوں گے۔دوسری جانب عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حتمی کال دے دی ہے اور ہر کارکن کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ انہیں پورے پاکستان سے نکلنا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+