پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات

نیوز ٹوڈے :    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔آئل کمپنی کے ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نے یکم نومبر سے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+