ملک میں سونا مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہے؟
- 13, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار 111 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 607 ڈالر ہوگئی ہے۔
تبصرے