پاکستانی ماہرین کا کارنامہ جدید ترین چاند گاڑی تیار کر لی

چاند گاڑی

نیوز ٹوڈے:   پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو نے چین کے تعاون سے ایک قمری روور تیار کر لیا ہے۔ یہ انقلابی قمری مشن 2028 میں متوقع ہے۔یہ پاک چین تعاون خلائی تحقیق میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس میں مقامی طور پر تیار کردہ روور شامل ہے۔ سپارکو کی تیار کردہ روور یا چاند گاڑی کا وزن 35 کلو گرام ہے۔ قمری روور چین کے Chang'e-8 مشن کا حصہ ہو گا، جو بین الاقوامی قمری ریسرچ سٹیشن (ILRS) کا حصہ ہے۔

پاکستانی قمری گاڑی چاند کے قطب جنوبی پر اترے گی جو کہ انتہائی دشوار گزار علاقہ ہے۔ یہاں ایک غیر معمولی نوعیت کی قمری تحقیق کی گئی ہے۔

یہ مشن بنیادی طور پر چاند کی سطح کے مشاہدے، تجزیہ، تحقیق اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کے تجربات کے لیے ہے۔ یہ مشن چاند کی سطح کا نقشہ بھی بنائے گا اور چاند کی مٹی کا تجزیہ بھی کرے گا۔ سپارکو کا تیار کردہ قمری روور جدید ترین آلات سے لیس ہوگا اور اہم ڈیٹا اکٹھا کرنے میں معاون ہوگا۔ رواں سال مئی میں پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ 'آئی کیوب قمر' چین کے خلائی مشن 'چینگ ای 6' کے ساتھ چاند کے مدار میں بھیجا گیا تھا۔
 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+