قائداعظم ٹرافی: 4 روزہ میچ ڈیڑھ دن میں ختم، 100 اوورز کا کھیل مکمل نہ ہوسکا

قائد اعظم ٹرافی

نیوز ٹوڈے :    قائد اعظم ٹرافی کے 4 روزہ فرسٹ کلاس میچ میں کراچی بلیوز نے ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم کو ڈیڑھ دن میں شکست دے دی۔میرپور سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 100 اوورز کا کھیل نہ ہو سکا۔

ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم پہلی اننگز میں 23 اوورز میں 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں کراچی بلیوز نے 49 اوورز میں 157 رنز بنائے۔پہلی اننگز میں 107 رنز سے شکست کھانے کے بعد ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم دوسری اننگز میں 20ویں اوور میں 51 رنز پر سمٹ گئی اور اس طرح کراچی بلیوز نے یہ میچ اننگز اور 56 رنز سے جیت لیا۔

واضح رہے کہ قائداعظم ٹرافی ایک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ ہے جس میں فائنل کے علاوہ تمام میچز 4 روزہ ہیں، صرف فائنل میچ 5 روزہ ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+