قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے فٹبال فیڈریشن کے عہدیداروں کو طلب کرلیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن

نیوز ٹوڈے :    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے امور پر بریفنگ طلب کر لی۔قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس 19 نومبر کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ہال میں ہوگا جس میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں کو مدعو کیا گیا ہے۔

قائمہ کمیٹی نے پی ایس بی کو فٹ بال فیڈریشن کے معاملات اور الیکشن سے متعلق اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ کمیٹی نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو فیڈریشن کے دیگر معاملات پر بھی بریفنگ دینے کی ہدایت کی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+