بھارت کی ضد: کرکٹ کے بعد کبڈی ٹیم بھیجنے سے انکار

کبڈی ٹیم

نیوز ٹوڈے :   چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کے بعد بھارت نے نیا محاذ کھول دیا ہے۔ بھارت نے کبڈی ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 19 نومبر کو کرتار پور میں شیڈول تھا۔

حریف کبڈی فیڈریشن کے حکام نے پاکستانی منتظمین کو بھارت کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ بھارتی کبڈی ٹیم کے ساتھ 21 نومبر کو لاہور اور 23 نومبر کو بہاولپور میں میچز کھیلنے کا مجوزہ پروگرام بنایا گیا۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے حکام نے بھارتی حکومت کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، منتظمین اب ننکانہ میں نمائشی میچ کرانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+