مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے باہر

گوشت کی قیمت

نیوز ٹوڈے :   مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کا گوشت 21 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت 490 روپے سے بڑھ کر 511 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ سرکاری قیمتوں کی فہرست کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 339 روپے فی کلو ہو گیا ہے جبکہ ریٹیل ریٹ 353 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

فی درجن انڈوں کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 334 روپے فی درجن انڈے کی سطح پر آگئی ہے، ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 322 روپے فی کلو، پرچون ریٹ 336 روپے ہے۔ فی کلو جبکہ گوشت 485 روپے فی کلو ہے۔ فی درجن انڈے کی قیمت 330 روپے مقرر کی گئی ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 520 روپے فی کلو فروخت ہوا، ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمتیں مختلف ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+